The Global Social Network
سندھ میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 86 مریض ہیں اور50 سال سے زائد عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔
61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سےجاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔
71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
سندھ میں 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔
31 سے 40 سال کے 28 افراد کی کورونا وائرس موت واقع ہوئی۔ 21 سے 30 سال کے 12 نوجوان کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے۔
کراچی میں 59 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
جناح اسپتال میں کورونا سے اب تک 64 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
تیسرے نمبر پر58 اموات ایس آئی یو ٹی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
آغا خان اسپتال 54، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا وائرس سے 44 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضیاءالدین اسپتال 29، پی این ایس شفاء میں 14، لیاقت نیشنل4، ساؤتھ سٹی 4 اور طبہ اسپتال میں کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔
کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
South Asia Investor Review
Investor Information Blog
Haq's Musings
Riaz Haq's Current Affairs Blog
With the expansion of the internet access in rural areas, several local language AI applications have recently been launched for downloads by farmers in Pakistan. These apps help with crop planning, soil sensing, personalized fertilizer recommendations, disease diagnoses, weather forecasts and market prices. A couple of these have been downloaded by half a million or more farmers in the country. Some of these apps use open source large language models (LLMs) like…
ContinuePosted by Riaz Haq on October 14, 2026 at 1:00pm
India's Tata Group is going through a major boardroom crisis. Noel Tata, the Chairman of the Tata holding company, has been removed from the Tata Group's board by N. Chandrasekaran, chairman of Tata Sons. Noel Tata has declared the decision illegal, a stance the board disputes. The crisis has been precipitated by a 2022 decision by India’s central bank to order the company to seek a stock market listing for Tata Sons, to comply with new rules governing systemically important…
Continue
© 2026 Created by Riaz Haq.
Powered by
You need to be a member of PakAlumni Worldwide: The Global Social Network to add comments!
Join PakAlumni Worldwide: The Global Social Network